Live Updates

عمران خان نے مجھے بھی نازیبا اور غیر اخلاقی پیغامات بھیجے !!!!

عائلہ ملک کے جعلی ٹویٹر اکائونٹ سے سامنے آنیوالے پیغامات نے بھونچال بر پا کر دیا

اتوار 20 اگست 2017 22:20

عمران خان نے مجھے بھی نازیبا اور غیر اخلاقی پیغامات بھیجے !!!!
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) عمران خان نے مجھے بھی نازیبا اور غیر اخلاقی پیغامات بھیجے ‘عائلہ ملک کے جعلی ٹویٹر اکائونٹ سے سامنے آنیوالے پیغامات نے بھونچال بر پا کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیسے ہی ٹوئٹر پر عائلہ ملک کے نام سے یہ پیغام سامنے آیا تو ایک بھونچال آ گیا لیکن یہ اکانٹ ہی جعلی ہے اور عائلہ ملک کا اس کیساتھ دور دور تک کوئی تعلق نہیں جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ صارفین سیاستدانوں کیخلاف جعلی سکینڈلز بنانے میں مصروف ہیںاب یہ اکانٹ کس کا ہے اور عمران خان کیساتھ عائلہ ملک کا نام جوڑنے کی کوشش کیوں کی جا رہی ہی اس بارے تو کچھ نہیں کہا جا سکتا مگر عوام کی نمائندگی کرنے والے سیاستدانوں بالخصوص خواتین کے خلاف اس طرح کی نازیبا حرکات انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہیں۔

صرف عمران خان ہی اس پست ذہنیت کا شکار نہیں ہوئے بلکہ ان کے علاوہ بھی مختلف سیاسی جماعتوں کیساتھ تعلق رکھنے والے سیاستدانوں کو بھی کبھی نہ کبھی ایسی صورتحال کا سامنا رہا ہے۔ٹوئٹر پر عائلہ ملک کا جعلی اکانٹ رواں مہینے ہی بنایا گیا اورذرائع سے یہ معلوم ہوا ہے کہ وہ ٹوئٹر استعمال ہی نہیں کرتیں جبکہ اس جعلی اکائونٹ پر شادی کے معاملے کو لے کر ہی چند ٹویٹس کی گئی ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :