کے پی کے حکومت کے عہدیدار ہم سے مدد لینے سے گریز کر رہے تھے ،شہرام ترکئی نے مجھے کہا موبائل ہسپتال دے دیں اور خود مائنس ہوجائیں ،لوگوں نے بتایا کہ یہاں پر تین مہینے سے ڈینگی موجود ہے

پنجاب کے وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 20 اگست 2017 22:20

کے پی کے حکومت کے عہدیدار ہم سے مدد لینے سے گریز کر رہے تھے ،شہرام ترکئی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) پنجاب کے وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ کے پی کے حکومت کے عہدیدار ہم سے مدد لینے سے گریز کر رہے تھے ،شہرام ترکئی نے مجھے کہا موبائل ہسپتال دے دیں اور خود مائنس ہوجائیں ،لوگوں نے بتایا کہ یہاں پر تین مہینے سے ڈینگی موجود ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران نذیر نے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا نے پرویز خٹک کو فون کیا مگر آگے سے کوئی جواب نہیں ملا، خیبرپختونخوا میں لوگوں نے بتایا ڈینگی تین مہینے سے موجود ہے جبکہ کے پی کے حکومت کے عہدیدار ہم سے مدد لینے سے گریز کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ پہلے شہرام ترکئی بھی دوائیں لینے سے گریز کر رہے تھے ، بعد ازاں انہوں نے مجھے کہا کہ موبائل اسپتال دے دیں اور خود مائنس ہو جائیں ، ہم (آج) پیر کی صبح تک کے پی کے حکومت کو دوائوں کی بڑی مقدار دے دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :