نوازشریف کا کوئی دشمن نہیں،وہ اپنے دشمن خود ہیں،آصف علی زرداری

افواہیں بے بنیاد ہیں،ن لیگ سے مفاہمت کاباب کب کابند ہوچکا ہے،پیپلز پارٹی این اے 120کا ضمنی انتخاب بھرپورانداز سے لڑے گی،سابق صدر کی پارٹی رہنما فیصل صالح حیات سے ملاقات میں گفتگو

اتوار 20 اگست 2017 22:20

نوازشریف کا کوئی دشمن نہیں،وہ اپنے دشمن خود ہیں،آصف علی زرداری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف کا کوئی دشمن نہیں،وہ اپنے دشمن خود ہیں،افواہیں بے بنیاد ہیں،ن لیگ سے مفاہمت کاباب کب کابند ہوچکا ہے،پیپلز پارٹی این اے 120کا ضمنی انتخاب بھرپورانداز سے لڑے گی۔وہ اتوار کو پارٹی رہنما فیصل صالح حیات سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

دونوں رہنمائوں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ن لیگ سے مفاہمت کا کوئی امکان نہیں، پیپلزپارٹی سیاسی حکمت عملی کے تحت اپنے نظریے پر چلے گی۔فواہیں بے بنیاد ہیں،ن لیگ سے مفاہمت کاباب کب کابند ہوچکا ہے، نوازشریف کا کوئی دشمن نہیں،وہ اپنے دشمن خود ہیں۔آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی این اے 120کا ضمنی انتخاب بھرپورانداز سے لڑے گی۔