لاہور : گھر کے سامنے گاڑی کھڑی کرنے کا تنازع

محلے داروں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجہ میں 5بچوں کی ماں گو لیاں لگنے سے قتل

اتوار 20 اگست 2017 22:00

لاہور : گھر کے سامنے گاڑی کھڑی کرنے کا تنازع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2017ء) سندر کے علاقہ میں گھر کے سامنے گاڑی کھڑی کرنے کے تنازع پر محلے داروں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجہ میں 5بچوں کی ماں گو لیاں لگنے سے قتل ہو گئی جبکہ پو لیس نے موقع پر پہنچ کر ایک ملزم گرفتار جبکہدو سر ئے فرار ہو نے میں کا میاب ہو گئے ،پو لیس نے لاش کو اپنے قبضہ میں لیتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خا نہ میں جمع کر وانے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کر دی ، بتایا گیا ہے کہ سندر کے علاقہ میں چھوٹا موہلنوال کے رہائشی احسن نامی کے گھر رات گئے اس کے دوست ملنے کے لیے آئے اور گاڑی پڑوسیوں کے گھر کے سامنے کھڑی کردی۔

(جاری ہے)

واپس آکر دیکھا تو ٹائروں کی ہوا نکلی ہوئی تھی جس پر احسن کے دوستوں نے اونچی اونچی آواز میں گالیاں دینے کے بعد فائرنگ شروع کردی۔ شور سن کر 5بچوں کی ماں شمیم بی بی گھر کی دہلیز پر آئی تو ایک گولی اس کے ماتھے پر جا لگی جو موقع پر ہی دم توڑ گئی پولیس نے ورثاء کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے احسن کو حراست میں لے لیا، جبکہ درسرئے دوستوں کی گر فتاری کے لئے چھا پے مار نے شروع کر دی ،

متعلقہ عنوان :