وزیراعظم اوروزارت داخلہ بنگلہ زبان بولنے والوںکے مسائل کے حل پرفوری توجہ دیں ،رہنماء پاک مسلم الائنس

کراچی میںمقیم32لاکھ سے زائدبنگلہ زبان بولنے والوںکوبنیادی دستاویزات کے حصول میںشدیدپریشانی کاسامناہے شناختی کارڈاور’’ب‘‘فارم بنانے نادراآفسزاورسینٹرزاورپاسپورٹ آفس جائیںتومتعلقہ حکام مختلف حیلے بہانے اورڈاکومنٹس پراعتراضات لگاکرانہیںایف آئی اے،آرام باغ سینٹر اوردیگرحکام کے پاس ریفرکردیتے ہیں،بیان

اتوار 20 اگست 2017 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2017ء) چیئرمین پاک مسلم الائنس بچودیوان،قائدخواجہ سلمان ،قائم مقام صدر دلدارحسین چوہدری،ڈاکٹرسیدحسین سعید،محمدعالم آفتاب،مفتی محی الدین منصوری اوردیگر نے کہاکہ وزیراعظم اوروزارت داخلہ بنگلہ زبان بولنے والوںکے مسائل کے حل پرفوری توجہ دیں ،کراچی میںمقیم32لاکھ سے زائدبنگلہ زبان بولنے والوںکوبنیادی دستاویزات کے حصول میںشدیدپریشانی کاسامناہے،شناختی کارڈاور’’ب‘‘فارم بنانے نادراآفسزاورسینٹرزاورپاسپورٹ آفس جائیںتومتعلقہ حکام مختلف حیلے بہانے اورڈاکومنٹس پراعتراضات لگاکرانہیںایف آئی اے،آرام باغ سینٹر اوردیگرحکام کے پاس ریفرکردیتے ہیں،جہاںوہ مہینوںاوربلکہ بعض دفعہ سالہاسال رلتے اوردھکے کھاتے رہتے ہیں،جس خوش نصیب کوشناختی کارڈیاپاسپورٹ مل بھی جائے تواس وقت تک اس کے 30سی50ہزارروپے خرچ ہوچکے ہوتے ہیں،یہ ظلم کی انتہااورمتعلقہ حکام اورعملے کی اپنے مقررکردہ ایجنٹوںکے ذریعے رشوت ستانی کے واضح ثبوت ہیں،نادرامیگاسینٹرواقع فائیواسٹارچورنگی،ضلع غربی اورنگی ٹائون میونسپل ہیڈآفس میں واقع نادراسینٹر،لانڈھی کورنگی کے نادرادفاترمیںکھلے بنگلہ زبان بولنے والوںکوڈرادھمکاکران سے شناختی کارڈاور’’ب‘‘بنانے کیلئے ہزاروںروپے رشوت وصول کیے جاتے ہیں،چیئرمین بچودیوان نے کہاکہ بنیادی دستاویزات نہ ہونے کے باعث ہزاروںنوجوان بے روزگاری کاشکارہوتے جارہے ہیںکیونکہ کسی بھی فیکٹری یادفترملازمت کے حصول کیلئے جائیںتوشناختی کارڈنہ ہونے کے باعث انہیںملازمت پرنہیںرکھاجاتاجس کے باعث ان کے گھروںمیںفاقہ کشی کی صورت حال ہے،بنگلہ زبان بولنے کی ایک بڑی تعدادشعبہ ماہی گیری سے وابستہ ہے اورشناختی کارڈری نیونہ ہونے کے باعث ہزاروںماہی گیرسمندرپرجانہیںپارہے،ان کے گھروںاوراہل خانہ کے حالات انتہائی ناگفتہ بہ ہے،ہماری وزیراعظم،وزارت داخلہ اورنادراحکام سے درخواست ہے کہ بنگلہ زبان بولنے والوںکے بنیادی مسائل کے حل پرفوری توجہ دیکرلاکھوںلوگوںکوپریشانیوںسے نجات دلائیں۔

#

متعلقہ عنوان :