پاکستان بنانے کے لیئے دو قومی نظریہ کی ضرورت تھی اب پاکستان بچانے کیلیئے ایک نظریہ *پاکستانی* کی ضرورت ہے، سید مصطفی کمال

آج ہمارے ساتھ تمام مذاہب مسلک اور فرقہ کے لوگ ہیں جو ہمارے نظریہ سے متاثر ہو کر جوک در جوک ہمارے قافلہ میں شامل ہو رہے ہیں،تقریب سے خطاب

اتوار 20 اگست 2017 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2017ء) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ میں کراچی کے بسنے والے محب الوطن شہریوں کا پاکستان کا جشن آزادی بھرپور طریقہ سے منانا ہی ہماری جیت ہے آج ہمارے ساتھ تمام مذاہب مسلک اور فرقہ کے لوگ ہیں جو ہمارے نظریہ سے متاثر ہو کر جوک در جوک ہمارے قافلہ میں شامل ہو رہے ہیں، ایم کیو ایم پاکستان آج بھی انہیں بانی و قائد سمجھتے ہیں انہوں نے ہی آج بھی اس غدار کو ذندہ کیئے رکھا ہے، پاکستان بنانے کے لیئے دو قومی نظریہ کی ضرورت تھی اب پاکستان بچانے کیلیئے ایک نظریہ *پاکستانی* کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پی ایس ایچ ایس ریزیڈینس سوسائٹی ایسوسی ایشن کے کراچی کے مقامی ہوٹل میں میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی ایس پی صدر انیس قائم خانی ، کراچی ڈویڑن کے صدر سید آصف حسنین اور دیگر مرکزی قائدین بھی موجود تھیانہوں نے کہا کہ لندن میں بیٹھے ملک و قوم کے غدار نے ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں سے حاصل کیئے گئے ملک کے جشنِ آزادی پر ملک کے جھنڈے جلوانے کے لیئے قوم کے جوانوں کو اکساتا رہالل? کے کرم سے وہ غدار کراچی کے ایک بھی کونہ سے یہاں کے بسنے والوں سے یہ کام کروانے میں ناکام رہاتقریب کا اختتام پاکستان زندہ باد کے نعرہ پر کیا۔

#

متعلقہ عنوان :