Live Updates

پی ٹی آئی اور اس کے چیئرمین عمران نیازی کا سورج غروب ہوتا دکھائی دے رہا ہے،وقار مہدی

پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت میں دن بہ دن صحت، تعلیم اور روزگارکے مراکز کا فقدان بڑھتا جارہا ہے جبکہ بقول عمران نیازی کے سب صحیح کے راگ الاپنے سے ان کی قابلیت ظاہر ہوتی جارہی ہے،پیپلز پارٹی رہنماء کی بات چیت

اتوار 20 اگست 2017 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2017ء) پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور اس کے چیئرمین عمران نیازی کا سورج غروب ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے پیپلز سیکریٹریٹ میں کراچی کے سیکریٹریز اطلاعات سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سینٹرل کے سیکریٹری اطلاعات شہزاد مجید، کورنگی کے جانی میمن، شرقی کے وقاص شوکت، ویسٹ کے آصف خان، ملیر کے میر عباس تالپور اور خاتون اطلاعات سیکریٹری کراچی شاہینہ سعیدہ بھی موجود تھی۔

وقار مہدی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی شروع دن سے آج تک جھوٹ کی سیاست پر مبنی رہی جبکہ ان کے بلندوباگ دعوے محض عوام کے ساتھ مذاق ہی رہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت میں دن بہ دن صحت، تعلیم اور روزگارکے مراکز کا فقدان بڑھتا جارہا ہے جبکہ بقول عمران نیازی کے سب صحیح کے راگ الاپنے سے ان کی قابلیت ظاہر ہوتی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اپنے وزیر صوبے کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور ان کے وزرائ کے خلاف آئے روز پریس کانفرنس میں کرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں جن کی ابھی تک کوئی تفتیش عمل میں نہیں لائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم عمران نیازی کے نئے پن کو جان چکی ہے وہ محض سیاست میں اپنے آقاؤں کی خوشنودی حاصل اور دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کے لئے آئے ہیں۔ وقار مہدی نے مزید کہا کہ عمران نیازی طالبان کے حامی اور ان کے چہیتی ہے جنہوں نے طالبان کے مدرسے کو فنڈ کے ساتھ ساتھ ان کے دفاتر کھولنے کی بھی پیش کش کی اور آج بھی دہشت گردی کی مذمت نہیں کرتے ہیں۔#
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات