نصیرآباد پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارراوئی‘ تین مغوی بچوں کو بازیاب کرالیا گیا‘ قتل ،اغواکے مقدمات میں مطلوب تین ملزمان گرفتار کرکے بھاری اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلی ، جرائم پیشہ افراد کو کسی صورت میں معاف نہیں کیا جائے گا،ایس ایس پی نصیرآباد ظہور بابر آفریدی

اتوار 20 اگست 2017 22:00

ڈیرہ مرادجمالی۔20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2017ء) ایس ایس پی نصیرآباد ظہور بابر آفریدی نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کو کسی صورت میں معاف نہیں کیا جائے گااور انہیں قانون کے کٹہرے میں لاکر علاقے میں امن وامان کو برقرار رکھاجائے گا ‘ نصیرآباد پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کے دوران پولیس نے تین مغوی بچوں کو بازیاب کراکے قتل ،اغواکے مقدمات میں مطلوب تین ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں ہیں ۔

ان خیالات کااظہار ایس ایس پی نصیرآباد ظہور بابر آفریدی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ خان کوٹ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کی اغواکاروں نے تین معصوم بچوں کو ایک مکان میں قید کررکھا ہے جس پر ایس ایچ او خان کوٹ غلام سرور مینگل نے کامیاب چھاپہ مارکر تینوں مغوی بچوں اللہ بخش ،نورجہان ،اور محبوب کو بازیاب کرکے ایک ملزم عبدالنبی کو گرفتار کرلیا جبکہ منجھوشوری پولیس تھانہ کے ایس ایچ او شمن علی سولنگی نے گوٹھ خدابخش بیرون میں کامیاب کاروائی کرکے قتل کے مقدمے میں مطلوب دواشتہاری ملزمان کنڈیرخان اور منٹھارجت کو گرفتار کرلیا اسی طرح نوتال پولیس نے بھی ڈاکووں کی کمین گاہ پر چھاپہ مار کر کلاشنکوفیں ،رائفل ،راونڈز اور میگزین بھی برآمد کرلیاگیا جوکہ ملزمان رات کی تاریکی کافائدہ اٹھاکرفرار ہوگئے ملزمان نیشنل ہائی وے پر ڈکیتی لوٹ مار اور ٹرک ڈرائیور کو زخمی کرنے کے وارداتوں میں مطلوب تھے ۔

متعلقہ عنوان :