چمن میں ٹریفک حادثہ ، ایک شخص جاں بحق

اتوار 20 اگست 2017 22:00

چمن۔20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2017ء) چمن کے قریب ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگئے ۔ لیویز حکام کے مطابق چمن کوئٹہ شاہراہ پر پرانہ چمن کے قریب تیز کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

لیویز اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر کار کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ۔