سینیٹر ہدایت اللہ خان نے باجوڑایجنسی کے علاقہ تنی ماموند میں سولر ٹیوب ویل کا افتتاح کردیا

اتوار 20 اگست 2017 21:40

باجوڑ ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء)سینیٹر ہدایت اللہ خان کا باجوڑایجنسی کے علاقہ تنی ماموند میں سولر ٹیوب ویل کا افتتاح۔سینیٹ میں فاٹا کے قائد ایوان سینیٹر ہدایت اللہ خان نے باجوڑایجنسی کے تحصیل ماموند کے گاوں تنی میں سولر ڈاگ ویل کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر قبائلی عمائدین اور مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجودتھیں ۔

سینیٹر ہدایت اللہ خان نے سولر ٹیوب ویل منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر ہدایت اللہ خان نے کہا کہ باجوڑایجنسی کے تحصیل واڑہ ماموند کے پسماندہ علاقوں میں پینے کے صاف پانی کے فراہمی اقدامات جاری ہے اور مختلف علاقوں میں سولر سسٹم سے چلنے والے ٹیوب ویل بنائے جارہے ہیں جس سے عوام کے مشکلات کافی حد تک کم ہوجائیگی ۔انہوں نے کہا کہ میں ان تمام افراد کا شکر گذار ہوں جنہوں نے مجھے عزت بخشی ، ہم نے بھرپور کوشش کی کہ ان مظلوم عوام کی ہر ممکن امداد کی جاسکے ۔ اس گاوں میں ہم اور بہت سارے منصوبے لانے کے لیے کوشاں ہیں۔ علاقے کے عوام نے سولر ٹیوب ویل منصوبے کا خیر مقدم کرتے ہوئے سنیٹرہدایت اللہ خان اور ان کے پوری ٹیم کاشکریہ اداکیا۔