ڈینگی نے پشاور کے علاقوں تہکال، سفید ڈھیری اور اچینی میں وبائی شکل اختیار کرلی ہے

ابھی تک تقریباً 500مریضوں میں اس بیماری کی تصدیق ہوچکی ہے

اتوار 20 اگست 2017 21:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) ڈینگی نے پشاور کے علاقوں تہکال، سفید ڈھیری اور اچینی میں وبائی شکل اختیار کرلی ہے۔ ابھی تک تقریباً 500مریضوں میں اس بیماری کی تصدیق ہوچکی ہے۔ چونکہ یہ علاقے فاٹا سے متصل ہیں اور یہ خطرہ موجود ہے۔ کہ یہ بیماری فاٹا تک پھیل جانے کا خطرہ ہے ۔ڈائریکٹرہیلتھ سروسز فاٹاڈاکٹر جواد حبیب خان کے درخواست پر گورنر صاحب کے درخواست پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنی ٹیم بھیجوائی تاکہ اس بیماری کو پیشگی روک تھام کیلئے مفید اقدامات کی جائے۔

حکومت پنجاب اس سلسلے میں فاٹا کے ڈاکٹرو کو ٹریننگ فراہم کریگی اور دوائی اور دوسرے ایکویپمنٹ کے سلسلے میں فاٹا کے ساتھ تعائون کریگی۔ ٹیم نے فاٹا کے شرکاء و عمائدین کے ساتھ اس سلسلے میں خصوصی بات چیت کی ۔

(جاری ہے)

پنجاب سے آئے ہوئے ٹیم کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر محمدفروخ سلطان نے ڈینگی وائرس کے روک تھام کے حوالے سے شرکاء سے خصوصی خطاب کیا اور ڈینگی وائرس سے بچائو کی تدابیر بھی بتائے۔

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز فاٹا ڈاکٹر جواد حبیب خان نے خیبر ایجنسی میں ڈینگی وائرس کو معلوم کرنے کا مشین بھی لگانے کا وعدہ کیا جس سے ڈینگی وائرس کے مریض کا باآسانی معلومات ہوسکے گا۔ اسسٹنٹ پولٹیکل محمد ریاض ، ڈاکٹر ،ایجنسی سرجن ڈاکٹر نیا ز آفریدی بھی اس موقع پہ موجود تھیں۔ ٹیم نے خیبر ایجنسی میں جمرود ہسپتال کا دورہ کیا اور تاکہ جو تعائون ضروری ہووہ فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :