Live Updates

عمران خان کی قیادت میں ملک کو کرپشن سے پاک کیا جارہاہے ، تحریک انصاف نے مختصر وقت میں انقلابی اقدامات اٹھاکر لوگوں کی دل جیت لئے ہیں، محب اللہ خان

اتوار 20 اگست 2017 21:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے لائیوسٹاک ، امداد باہمی و فشریز محب اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں ملک کو کرپشن سے پاک کیا جارہاہے ، کرپشن فری معاشرے کی تشکیل کیلئے عمران خان کاساتھ دینا وقت کا تقاضہ ہے تحریک انصاف نے مختصر وقت میں انقلابی اقدامات اٹھاکر لوگوں کی دل جیت لئے ہیں۔

عوام تحریک انصاف کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور یہی وجہ کہ لوگ پی ٹی آئی میں میں شامل ہورہی ہے۔ عمران خان کی لیڈر شپ میں پی ٹی آئی کی جدوجہد کی بدولت ن لیگ کی کرپٹ قیادت اور ان کے درباری قانونی شکنجے میں آچکے ہیں اور پی ٹی آئی کی اس جدوجہد کی بدولت قوم بدعنوان حکمرانوں سے نجات حاصل کریگی اور قائد کا پاکستان ترقی کی جانب آگے گامزن ہوسکے گا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک شمولیتی جلسہ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

جلسہ سے پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے سینئر نائب حاجی فضل مولا، ضلعی سینئر نائب صدر سعید خان ،ملک عبدالکبیر خان عزیزالرحمن اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر یونین کونسل کانجو کے کسان کونسلر ابراہیم ، محمد نواب ، محمد یاسین ، حضرت علی ، علی محمد ، فضل ہادی ، انور المعبود ، محمد انور ، شوکت علی ، عثمان علی ، شمشیر علی ، جمشید علی ، محمد سکندر ، مراد علی ، آفتاب علی ، حسین علی ، نعمان رحمان ، عطاء اللہ ، حبیب اللہ ، محمد عباس ، نجیب اللہ ، آیاز نے شمولیت اختیار کرلی ۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو قانون کے حوالے کرنا ہمارے جدوجہد اور احتساب میں کھڑا کرنے کی ابتداء رہے جبکہ آنیوالے دنوں میں دوسرے چوروں اور قوم کا پیسہ ہڑپ کرنے کو انصا فکے کٹہرے میں لاکھڑا کردیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد کا یہ نتیجہ نکلا کہ اب کوئی بھی چوری کرنے کیلئے اقتدار میں نہیں آسکے گا بلکہ ایماندار قیادت آگے آئیگی جو ہمارے ملک کی بقاء کیلئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات