وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے محکمہ جنگلات کے متعلقہ حکام کو اگلے ہفتے بٹگرام کا دورہ کرنے اور وہا ںورکنگ پلان پر لوگوں کے اعتراضات سننے کے احکامات جاری کردیئے ، کالا ڈھاکہ جنگلات کے حوالے سے اسمبلی کی سب کمیٹی کے فیصلے کو طلب کرلیا ، کوہستان کے دریائوں میں پڑے درختوں کا مسئلہ آرمی کے متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھانے کی یقین دہانی کرادی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک جنگلات مالکان کے 20 رکنی وفد سے ملاقات میں گفتگو

اتوار 20 اگست 2017 21:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے محکمہ جنگلات کے متعلقہ حکام کو اگلے ہفتے بٹگرام کا دورہ کرنے اور وہا ںورکنگ پلان پر لوگوں کے اعتراضات سننے کے احکامات جاری کئے ہے ۔ انہوں نے کالا ڈھاکہ جنگلات کے حوالے سے اسمبلی کی سب کمیٹی کے فیصلے کو طلب کرنے کے علاوہ کوہستان کے دریائوں میں پڑے درختوں کا مسئلہ آرمی کے متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھانے کی یقین دہانی کرا ئی ہے۔

وہ بروز اتوار وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں جنگلات مالکان کے 20 رکنی وفد سے ملاقات کر رہے تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری جنگلات ، کنزرویٹیو جنگلات ، کنزرویٹیو ورکنگ پلان اورکنزرویٹیو جنگلات ہزارہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر کئی اہم فیصلے کئے گئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جنگلات کے مالکان کی طرف سے بٹگرام میں ورکنگ پلان پر اعتراض کیا گیا جس پر وزیراعلیٰ نے چیف کنزرویٹیو محکمہ جنگلات کو حکم جاری کیا کہ وہ اگلے ہفتے منگل کے دن بٹگرام کا دورہ کر کے تمام جنگل کے مالکان کے اعتراضات کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔

وزیراعلیٰ نے کالا ڈھاکہ کے جنگلات کے حوالے سے اسمبلی کی سب کمیٹی کا فیصلہ تحریری طور پر طلب کرتے ہوئے کہا کہ کالا ڈھاکہ میں ورکنگ پلان کے بغیر کسی بھی قسم کی کٹائی کی اجازت نہیں دی جائے گی ورکنگ پلان میں جن درختوں کی مارکنگ ہوگی صرف وہ کٹائی قابل قبول ہوگی۔ کو ہستان دریائوں میں پڑے درختوں کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اس حوالے سے آرمی کے متعلقہ حکام سے بات چیت کی جائے گی اور اس مسئلے کا حل نکالا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے بٹگرام میں جنگلات کے مالکان کی سہولت کیلئے خسرہ کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے متعلقہ حکام کو بتایا کہ اگر ممکن ہو تو ان کی سہولت کیلئے تعداد 2 سے بڑھا دیں۔

متعلقہ عنوان :