گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے افغانستان کے ڈپٹی وزیر خارجہ ڈاکٹر نصیراحمد اندیشہ کی ملاقات

اتوار 20 اگست 2017 21:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے اتوار کے روز افغانستان کے ڈپٹی وزیر خارجہ ڈاکٹر نصیراحمد اندیشہ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وہ کچھ دیر گورنر کے ہمراہ رہے۔

(جاری ہے)

بعدازاں گورنر بلوچستان کی جانب سے مہمانان گرامی کے اعزاز مین ظہرانہ دیا گیا جس میں افغان قونصل جنرل وحیداللہ مومند کے علاوہ صوبائی وزراء ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، عبدالرحیم زیارتوال، سردار مصطفی خان ترین، رکن صوبائی اسمبلی سید لیاقت آغا نے بھی شرکت کی۔ گورنر بلوچستان اور افغانستان کے ڈپٹی وزیر خارجہ کے درمیان یادگاری شیلڈ وتحائف کا تبادلہ بھی ہوا۔