پنجاب ٹیکسٹ بورڈ، پاکستان اور اسلام سے متعلقہ نصاب کے اخراج پر قوم کی تشویش دور کرے، ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر

نصاب اور قوم کے مستقبل سے کھلواڑ سے باز رہے،پنجاب حکومت اپنی روش پر نظر ثانی کرے، آئین پاکستان کے مخالف کوئی تبدیلی قابل قبول نہیں

اتوار 20 اگست 2017 21:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) پنجاب ٹیکسٹ بورڈ، پاکستان اور اسلام سے متعلقہ نصاب کے اخراج پر قوم کی تشویش دور کرے،حکمران نصاب اور قوم کے مستقبل سے کھلواڑ سے باز رہے،پنجاب حکومت اپنی روش پر نظر ثانی کرے،نصاب میں آئین پاکستان کے مخالف کوء تبدیلی قابل قبول نہیں ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر،مولانا محمد حنیف جالندھری،مولانا انوار الحق اوردیگر نے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتب میں مبینہ تبدیلیوں پر اپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کیا-انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات اور آئین پاکستان کے منافی کسی قسم کی کوء تبدیلی قابل قبول نہیں-وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ نصاب میں تبدیلیوں کے حوالے سے قوم میں پاء جانے والی تشویش و اضطراب کا خاتمہ کرے انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ وہ نصاب تعلیم اور قوم کے مستقبل سے کھلواڑ سے باز رہی-وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے کہا کہ پنجاب حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ آج ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ان سے شاکی ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پنجاب اپنے رویے پر نظر ثانی کرے۔

متعلقہ عنوان :