ہمارے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، انشااللہ سندھ گیمزرواں سال ضرورہوں گے، وزیراعلیٰ سندھ

میری کوشش ہے کھیلوں کے لیے نئے میدان بنائے جائیں، این ای ڈی یونیورسٹی میں دوستانہ کرکٹ میچ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو

اتوار 20 اگست 2017 21:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ انشااللہ سندھ گیمزرواں سال ضرورہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کھیلوں کے لیے نئے میدان بنائے جائیں۔یہ باتیں انہوں نے اتوار کو این ای ڈی یونیورسٹی میں جشن آزادی کے سلسلے میں منعقدہ دوستانہ کرکٹ میچ میں شرکت کے بعد میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہیں۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 20 سال سے کراچی میں امن و امان کی صورتحال خراب تھی، کراچی سمیت سندھ بھر کے حالات آج بہت بہتر ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اسکولوں میں کھیل کے میدان ہونا بہت ضروری ہیں، آج کل اسکولز بلکہ یونیورسٹیزبغیر گراونڈز کے بن رہے ہیں، بچوں کو کھیل کاموقعہ نہیں ملتا۔

(جاری ہے)

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ بہت ہے اور سابق کرکٹرز کو کہیں گے کہ سندھ کے دیگر شہروں بلخصوص دیہی علاقوں میں جا کر وہاں جو ٹیلنٹ ہے اس کو پروموٹ کریں اورکرکٹ کو فروغ دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیر کھیل بہت ایکٹو ہیں ، انہوں نے آج آنا بھی تھا پر وہ مصروفت کے باعث نہیں آسکے، وہ اسپورٹس کے لئے مراعات دے رہے ہیں۔ قبل ازیں این ای ڈی یونیورسٹی میں دوستانہ کرکٹ میچ میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے این ای ڈی المنائی کی جانب سے کھیل کر آل رانڈر پرفارمنس دی۔ سید مراد علی شاہ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 4 چوکوں کی مدد سے 16 گیندوں پر 27 رنز بنائے اور اسٹمپ آوٹ ہوئے۔ وزیر اعلی سندھ نے نپی تلی بالنگ سے تین اوور میں دو وکٹیں بھی حاصل کیں۔ وزیر اعلی سندھ کی ٹیم (این ای ڈی المنائی)نے 10 اووز کے میچ میں 107 رنز اسکور کئے۔ این ای ڈی المنائی نے این ای ڈی الیون کو 17 رنز سے شکست دے کر جشن آزادی کرکٹ میچ جیت لیا ۔

متعلقہ عنوان :