چوہدری نثار کچھ کہنا چاہتے ہیں لیکن کہہ نہیں پا رہے ،ْشیخ رشید

بہت جلد ڈان لیکس، باقر نجفی رپورٹ اور جے آئی ٹی کا والیم 10 مارکیٹ میں آجائے گا ،ْ گفتگو

اتوار 20 اگست 2017 21:21

چوہدری نثار کچھ کہنا چاہتے ہیں لیکن کہہ نہیں پا رہے ،ْشیخ رشید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان کنفیوژ ہیں کیونکہ وہ کافی عرصے سے کچھ کہنا چاہتے ہیں لیکن کچھ کہہ نہیں پا رہے۔

(جاری ہے)

سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کی زیادہ سے زیادہ حلقے کی سیاست پر نظر ہوتی ہے اس لئے وہ کنفیوژن کا شکار ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ بہت جلد ڈان لیکس، باقر نجفی رپورٹ اور جے آئی ٹی کا والیم 10 مارکیٹ میں آجائے گا، اداروں میں سب سے زیادہ مقبول ڈان لیکس ہے اگر اس میں کچھ ہوتا تو عوام کے سامنے آجاتا۔

متعلقہ عنوان :