نیب ریفرنس میں نواز شریف جلد گرفتار ہونے کے ساتھ ساتھ سیاست سے مکمل طور پر آئوٹ ہوجائیں گے، شیخ رشید احمد
شریف خاندان میں اختلافات کی خبریں زیر گردش ہیں لیکن بیگم کلثوم نواز اور مریم نواز کبھی بھی شہباز شریف اور ان کی فیملی کی مسلم لیگ میں حاکمیت کو تسلیم نہیں کریں گی نواز شریف نے اداروں سے ٹکرائو کی پالیسی اختیار کررکھی ہے۔ اس پالیسی سے جمہوریت کو تو نہیں بلکہ انہیں خود نقصان ہوگا ملک میں سیاسی اتحاد بننے کا موسم شروع ہوچکا ہے، اس موسم میں مختلف پرندے اپنے گھونسلوں کو تبدیل کریں گے اور نئے گھرانے تلاش کریں گے نواز شریف کو سپریم کورٹ سے کم سزا ہوئی ہے، مقامی ہوٹل میں میڈیا سے بات چیت
اتوار 20 اگست 2017 21:21
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو مقامی ہوٹل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر عوامی مسلم لیگ سندھ کے صدر سید ریحان شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس سے کوئی نئی بات نہیں نکلی ہے۔ اس وقت پرویز رشید چوہدری نثار پر حاوی ہوگئے ہیں۔ چوہدری نثار نے اپنے اختلاف کی وجہ تو نہیں بتائی، وہ پکے مسلم لیگی ہیں۔ حالات کچھ بھی ہوں، وہ پارٹی تبدیل نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے اس بات کو مانتے ہیں کہ چوہدری نثار ڈان لیکس میں ملوث نہیں ہیں۔ ڈان لیکس کی رپورٹ منظر عام پر آنی چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ان کے مشیروں نے آج اس مقام تک پہنچایا ہے۔ نواز شریف اب بھی سمجھ نہیں آرہی ہے۔ وہ اب بھی ٹکرائو کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ نواز شریف کو سمجھنا چاہئے اور اپنے سیاسی مشیروں کو تبدیل کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن وامان حکومت کی وجہ سے نہیں بلکہ فوج اور سیکورٹی اداروں کی وجہ سے قائم ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج نواز شریف شاہد خاقان عباسی پر اعتبار کررہے ہیں۔ کل وہ اگر ان کا کوئی کام نہیں کریں گے تو وہ اس کو بھی اسکرین سے آئوٹ کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے فیصلے کے بعد ملک میں احتساب کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ جس جس نے کرپشن کی ہے، سب کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا سیاسی مستقبل تاریک ہوگیا ہے۔ جلد وہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ ہوں۔ عام انتخابات سے قبل سیاسی اتحادوں کا بننا ایک فطری عمل ہے۔ اب سیاسی پنچھی اپنے گھونسلے تبدیل کریں گے اور نئے گھرانے تلاش کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ناظرین نصف بلین ہو گئے
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
وزیراعظم کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالہ سے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش، شہبازشریف کی چینی سمیت دیگر سمگلنگ کے خاتمہ کی ملک گیر مہم تیز کرنے کی ہدایت
-
پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائیگا، شعیب شاہین
-
عمران خان، بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم
-
پی ٹی آئی عوام کا نہیں سوچ رہی بلکہ اپنے لیڈر کو این آراودلوانے کیلئے ڈٹی ہوئی ہے
-
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان میں مریضوں کے لیے ویزا فری انٹری، افغان باشندے خوش
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
-
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ”میٹا “ پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ممالک میں واٹس ایپ پر اے آئی چیٹ بوٹس متعارف کروادیا
-
سپریم کورٹ حسان نیازی اورعباد فاروق کی جبری گمشدگی کا فوری نوٹس لے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.