جمہوری قوتوں نے ہمیشہ ایسے اقدام کئے جس کا فائدہ آمرانہ سوچ نے اٹھایا ہے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

چوہدری نثار نے انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خلاف ہمیشہ ان قوتوں کو اہمیت دی جو دہشتگردوں کے سہولتکار ہیں ،ثروت اعجاز قادری چوھدری نثار کی پریس کانفرنس اپنے منہ اپنی تعریف کے سوا کچھ نہیں ہے ،ثروت اعجاز قادری کی چوھدری نثار کی پریس کانفرنس پر تنقید

اتوار 20 اگست 2017 21:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ جمہوری قوتوں نے ہمیشہ ایسے اقدام کئے جس کا فائدہ آمرانہ سوچ نے اٹھایا ہے ،چوھدری ںنثار کی پریس کانفرنس اپنے منہ اپنی تعریف کے سوا کچھ نہیں ہے ،غازی ممتاز قادری کو کونسی قوتوں کے ایماء پر پھانسی دی عوام کے سامنے لایا جائے ،چوھدری نثار نے انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خلاف ہمیشہ ان قوتوں کو اہمیت دی جو دہشتگردوں کے سہولتکار ہیں ، اہلسنت کی کسی ایک بڑی جماعت کے سربراہ کو بلاکر دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آپریشن پر اعتماد میں نہیں لیا گیا جو مدارس دہشتگردی کی تربیت گا ہ بنے وہ آج بھی کھلے ہیں ،انہوں نے کہا کہ سیکڑوں دہشتگرد اور گستاخ رسول پھانسی کی سزا میں بند ہیں انہیں پھانسی کیوں نہیں دی گئیں ،اہلسنت کے علماء وقائدین جو امن ملکی سلامتی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آواز اٹھاتے ہیں ان کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالئے گئے جو شرمناک عمل اور محب وطن قوتوں کو دیوار سے لگانے کے مترادف ہے ،دہشتگردی کے خلاف پاک فوج ،رینجرز کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ،کراچی آپریشن کیلئے پاکستان سنی تحریک سمیت تمام اسٹیک ہولڈر نے حمایت کی ،سنی تحریک نے رینجرز آپریشن کی ناصرف حمایت بلکہ آپریشن کے عمل سے گذرنے کے باوجود شہر کے امن اور عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے کراچی سمیت آپریشن ضرب عضب اور اب فسادیوں کے خلاف جاری آپریشن ردالفساد میں حمایت جاری رکھے ہوئے ہے ،دہشتگردی کے خلاف ہماری جماعت نے عوام میں جاکر شعور اجاگر کیا ،چوھدری نثار بتائیں 45 سال سے پاکستان میں رہنے اور پیدا ہونے والے بنگالیوں کے شناختی کارڈ کیوں بلاک کئے گئے ،آج بھی بنگالی قوم کے ساتھ نارواسلوک کیا جارہا ہے جو قابل مذمت عمل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوھدری نثار کی پریس کانفرنس پر تنقید کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ہم بانیان پاکستان کی اولاد ہیں خدا نخواستہ ملک پر کوئی برا وقت آیا تو پہلی صف میں ہم کھڑے ہونگے ،ملک کی سلامتی وخود مختاری ہمیں اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہے ،انہوں نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس نے کھلے عام دہشتگردی کی پاکستانیوں کا قتل کیا راتوں رات خصوصی طیارے سے امریکہ روانہ کردیا جاتا ہے مگر شہیدوں کے لواحقین کو انصاف کی بجائے شریعت کے منافی دیت لینے پر مجبور کیا جاتا ہے ،انہوں نے کہا کہ امریکہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی صلاحیتوں کا اعتراف کرنے کی بجائے منفی پروپیگنڈہ کرتا ہے جو پاکستان کے عوام ،فوج اور ملک کی دل آزاری کے مترادف ہے ، انہوں نے کہا کہ بیرونی پالیسیوں کی ملکی معاملات میں مداخلت کو ختم کئے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہوسکتی ،میڈان پاکستان پالیسیاں مرتب کرکے فیصلے کئے جائینگے تو پوری دنیا پاکستان کے ہر بہتر اقدام کا اعتراف کریگی۔

متعلقہ عنوان :