پنجابی اور اور سندھی سب اپنے اپنے لیڈر کے پیچھے کھڑے ہیں،غلام بلور

واحد بدقسمت پشتون قوم ہیں جو اپنے لیڈروں سے بغاوت کررہے ہیں۔مولوی صاحبان نے خیبر پختونخوا میں حکومت کرکے کونسے اسلام کی بات کی ہے مولوی صاحبان سائیکل سے موٹر سائیکل اور لینڈکروزر تک پہنچ گئے مگر اسلامی کے لئے کوئی کام نہیں کیا،رکن قومی اسمبلی

اتوار 20 اگست 2017 21:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی غلام احمد بلور نے کہا ہے پنجابی اور اور سندھی سب اپنے اپنے لیڈر کے پیچھے کھڑے ہیں،واحد بدقسمت پشتون قوم ہیں جو اپنے لیڈروں سے بغاوت کررہے ہیں۔مولوی صاحبان نے خیبر پختونخوا میں حکومت کرکے کونسے اسلام کی بات کی ہے مولوی صاحبان سائیکل سے موٹر سائیکل اور لینڈکروزر تک پہنچ گئے مگر اسلامی کے لئے کوئی کام نہیں کیا۔

(جاری ہے)

پشاوررشید گھڑی میںشمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما غلام احمد بلور کا کہنا تھا پاکستان میں دہشت گردی مہنگائی اوربے روزگاری عروج پر ہے۔ پاکستان اور آفغانستان دونوںممالک میں پشتون مررہے ہیں۔۔مولوی صاحبان نے خیبر پختونخوا میں حکومت کرکے کونسے اسلام کی بات کی ہے مولوی صاحبان سائیکل سے موٹر سائیکل اور لینڈکروزر تک پہنچ گئے مگر اسلامی کے لئے کوئی کام نہیںکیا ۔غلام احمد بلور کا کہنا تھا بے اتفاقی کی وجہ سے آج پنجاب خیبر پختونخوا کی بجلی استعمال کررہی ہیںانکا کہنا تھا دنیا میں واحد پشتون قوم ہیں جو اپنے لیڈر وں سے بغاوت کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :