ضمنی الیکشن ہو ںیا 2018کے عام انتخاب (ن)لیگ کا اراستہ کوئی نہیں روک سکتا ‘پرویز ملک

اتوار 20 اگست 2017 21:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن ہو ںیا 2018کے عام انتخاب پاکستان مسلم لیگ (ن) کا اراستہ کوئی نہیں روک سکتا ، پہلے بھی تمام سازشیوں کی ضمانتیں ضبط ہوئی تھیں 2018کے الیکشن میں ان کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہوجائے گی ۔ان خیاات کا اظہارانہوںنے این اے 120میں ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں مختلف کارنر زمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اراکین اسمبلی بلال یاسین ، ماجد ظہور ، سید توصیف شاہ اور عامر خان سمیت دیگربھی موجود تھے ۔ا نہوںنے کہاکہ پاکستان میں آج تک جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے ہیں اس میں مسلم لیگ (ن) کا ہی کردار ہے اور یہی کردار (ن) لیگ کو سیاسی میدان میں ہمیشہ زندہ رکھے گا ۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف کی سیاست کا خاتمہ چاہنے والوں کو ہمیشہ منہ کی کھانی پڑے گی اور ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی بھی ضمانتیں ضبط ہونگی ۔

متعلقہ عنوان :