�)لیگ نے ناراض کارکنوں کو منانے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدی

اتوار 20 اگست 2017 21:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) مسلم لیگ (ن) نے ناراض کارکنوں کو منانے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدی ۔ گزشتہ روز ایم پی اے چوہدری گلزار نے حلقہ این اے 120کی یونین کونسل 59 کا دورہ کیا اور ناراض کارکنوں کو اکٹھا کرکے ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی اور آپس میں ناراض لیگی کارکنوں کے درمیان صلح بھی کروادی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ کے کارکن ہمار اثاثہ ہیں اور اپنوںمیں کبھی کسی پر ناراضگی ہو بھی جاتی مگر اس کو مستقل نہیں رہناچاہیے ۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن ) پاکستان کی سب سے بڑ ی سیاسی جماعت اور یہ حلقہ مسلم لیگ کے قائد میاں نوازشریف کا آبائی حلقہ ہے جہاں انہوںنے ہمیشہ الیکشن میں حصہ لیا اور د2013میں بھی انہوںنے اپنے آبائی حلقے میں کامیابی حاصل کی اور اس مرتبہ مسلم لیگ ن کی رہنما بیگم گلثوم نواز شریف بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگی ۔ انہوںنے کارکنوںپر زور دیا ملکی مفاد کیلئے آپسی ناراضگیاں ختم کردیں ۔