اسٹریٹیجک میزائل سسٹم نے پاکستان کے دفاع کوناقابل تسخیربنادیا ہے،نیسکام کی کوششوں سے ملک کا دفاعی نظام ناقابل تسخیر ہوگیا ،تینوں مسلح افواج کیلئے روایتی ہتھیاروں کی تیاری میں نیسکام کاکردارقابل تعریف ہے،پاکستان پر امن ملک ہے،ہماری دفاعی صلاحیت ملک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے ہے

ْ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمودحیات کیدوری نیسکام کے موقع پر گفتگو

اتوار 20 اگست 2017 21:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمودحیات نے کہا ہے اسٹریٹیجک میزائل سسٹم نے پاکستان کے دفاع کوناقابل تسخیربنادیا ہے،نیسکام کی کوششوں سے ملک کا دفاعی نظام ناقابل تسخیر ہوگیا ،تینوں مسلح افواج کیلئے روایتی ہتھیاروں کی تیاری میں نیسکام کاکردارقابل تعریف ہے،پاکستان پر امن ملک ہے،ہماری دفاعی صلاحیت ملک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے ہے ۔

اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے نیسکام کا دورہ کیا ، نیسکام پہنچنے پر چیئرمین نیسکام ڈاکٹر نبیل حیات ملک نے ان کا استقبال کیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو نیسکام کے جاری منصوبو ں پر بریفنگ دی گئی،جنرل زبیر محمود حیات نے نیسکام کے اسٹریٹیجک سسٹم پراظہاراطمینان کیا اورسائنسدانوں،انجینئرزکی کاوشوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ نیسکام کی کوششوں سے ملک کا دفاعی نظام ناقابل تسخیر ہوگیا ہے ، اسٹریٹیجک میزائل سسٹم نے پاکستان کے دفاع کوناقابل تسخیربنادیا ہے،ہماری دفاعی صلاحیت ملک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے ہے ، پاکستان دفاعی پالیسی کے حصول پر کاربند ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :