دس دنوں کے اندر اندر ڈینگی وائرس پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائیں گے‘ ڈپٹی کمشنر پشاور

اتوار 20 اگست 2017 21:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2017ء) خیبر پختونخوا پشاور میں تہکال او رپشتخرہ میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج معالجے کے لئے پشاور کے بڑے ہسپتالوں میں باقاعدہ الگ ڈیسک قائم کئے گئے ہیں جہاں ڈینگی سے متاثرہ افراد کو بہترین طبی سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں۔ ڈی سی آفس پشاورمیں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرثقاقب رضا اسلم نے کہا کہ تہکال اور پشتخرہ سمیت پشاور میں روزانہ 500گھروں میں ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لئے سپرے کی جائے گی اور انشاء الله دس دنوں کے اندر اندر مذکورہ وائرس پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ اتوار کے روز کے ٹی ایچ پشاور میں27،ایل آر ایچ پشاور میں 8اور ایچ ایم سی پشاور میں چار مریض داخل کئے گئے ہیں جبکہ مذکورہ ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی وائرس سے متاثرہ 144مریض داخل ہیں اور اب تک 219مریضوں کا علاج کرکے ڈسچارج کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بڑے ہسپتالوں کے انتظامیہ کو تاکید کہ اس سلسلے میں 24گھنٹے حاضر رہیں اور مریضوں کی علاج معالجے میں کوئی کمی نہیں آنے دیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس سلسلے میں ایل ایچ ڈبلیو اور ڈبلیو ایس ایس پی کے ذرائع بھی استعمال کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے 40ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں او رپولیو پالیسی کی طرح ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لئے ایک پالیسی وضع کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لئے روزانہ چار بجے ڈی سی آفس پشاور میں ایک میٹنگ مقرر کی گئی ہے جہاں ڈینگی وائرس پر قابو پانے کے لئے مشاورت کی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ سپرے کرنے والی ٹیمیں گھروں کی تمام اشیاء کو چیک کریںگی او رہر گھر کے مکینوں کوپانی کی ٹینکیوں کے لئے کلورفین ٹیبلٹ فراہم کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سلسلے میں ریپڈ ایکشن فورس کی ٹیمیں مقرر کی گئی ہیں تاکہ ڈینگی وائرس کے خاتمے میں معاون ثابت ہوں ۔ انہو ںنے تمام ملازمین کو سختی سے تاکید کہ چھٹی کرنے والے ملازمین کے قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :