تحفظ صحت پروگرام کے تحت تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد

اتوار 20 اگست 2017 20:50

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2017ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈی سی راولپنڈی ، سی ای او ڈاکٹر فیاض احمد بٹ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عمر فاروق کی زیر نگرانی تحفظ صحت پروگرام کے تحت تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان میںرواں ہفتہ میں کیمپ لگا کر دو ہزار سے زائد مریضوں کے ہیپاٹائٹس بی اور سی ،ٹی بی ،ملیریا ،دمہ ،سانس کے امراض کی تشخیص ،شوگر ایچ آئی وی سمیت دیگر ٹیسٹ کئے گئے ‘ امراض کی تشخیص کے بعد طبی مشاورت سے علاج معالجہ کی مکمل سہولیات بھی حکومت پنجاب فراہم کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے تحصیل و ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتالوں، بنیادی مراکز صحت میں تحفظ صحت پروگرام کے تحت کیمپس لگائے جہاں پر جدید نوعیت کے لیبارٹری ٹیسٹوں کی سہولیات میسرکی گئیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ صحت کے دوران تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں 1050 مریضوں کے 9750ٹیسٹ کئے گئے جن میں ہیپاٹائٹس بی سی‘ ملیریا‘ ایچ آئی وی اور ٹی بی سمیت دیگر امراض کی تشخیص کے ٹیسٹ شامل ہیں، 400مریضوں کے خون کے نمونہ جات پی سی آر ٹیسٹ کے لئے حاصل کئے گئے،150حاملہ خواتین کا الٹرا سائونڈ کیا گیا جبکہ 1270افراد کو ہیپاٹائٹس بی سے بچائو کی ویکسین لگائی گئی ، ٹی بی کے مرض میں مبتلا 250 مریضوں کے خصوصی جینز ٹیسٹ بھی لئے گئے کیمپس میں آنے والے مریضوں کا تمام ریکارڈ رجسٹر کیا گیاتاکہ امراض کی تشخیص کے بعد مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔