لاڑکانہ:مختلف حادثات، تین افراد ہلاک، عورت سمیت انیس افراد زخمی، اسپتال منتقل

اتوار 20 اگست 2017 20:40

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2017ء) مختلف حادثات تین افراد ہلاک، عورت سمیت انیس افراد زخمی۔ اسپتال منتقل۔ رپورٹ کے مطابق سندھ بھر کے مختلف علاقوں میں کئی حادثات سامنے آئے ہیں، جن میں لاڑکانہ ڈویژن میں میاں صاحب میں لاڑکانہ روڈ پر کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں 03 افراد زخمی ہوگئے۔ جبکہ نوشہروفیروز قومی شاہراہ پر ٹرالر اور موٹر سائیکل کی ٹکر ہوئی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار محبوب جتوئی انتقال کر گئے جبکہ ان کی بیوی مقصودہ زخمی ہوگئے ، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

اس طرح انڈس ہائی وے پر دو ئلیحدہ علیحدہ روڈ حادثات میں 05 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ اور بخشاپور کے گائوں در محمد ڈومکی میں کسان دوائی چھڑک رہے تھے کہ اچانک اس کی زہر سے 04 افراد رحیم بخش، خال، قمبر اور بانہو بے ہوش ہوگئے ہیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کیلئے اسپتال پنہچایا گیا۔

(جاری ہے)

ماتلی کی ٹنڈو غلام علی روڈ پر ملہن بس اسٹاپ پر سوزکی اور ٹرک میںآمنے سامنے ٹکر ہوئی، جس کے نتیجے میں دو افراد دوست علی کھوسو اور جمعو بھیل فقت ہوگئے اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

نارو کے علاقے چونڈکو کے قریب سی این جی اسٹیشن پر داسٹن سی این جی بھروا رہی تھی کہ اچانک سیلینڈر پھٹنے سے داٹسن کی چھت آسمان میں اڑگئی اور 05 افراد میر محمد، بابر، خدا بخش، الاہی بخش، اور محمد رمضان زخمی ہوگئے جن میں سے دو زخمیوں میر اور بابر کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔#

متعلقہ عنوان :