نواز شریف نااہلی فیصلہ تاریخی واقعہ جس پر کھل کر ڈیبیٹ ہونی چاہیے ، گورنر سندھ

کیا کوئی ایسا وزیراعظم ہے جس کے ساتھ مسائل نہ ہوں مسلم لیگ ن میں معمولی اختلافات ہیں جو ہر پارٹی میں ہوتے ہیں، گفتگو

اتوار 20 اگست 2017 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ تاریخی واقعہ ہے جس پر کھل کر ڈیبیٹ ہونی چاہیے۔ کیا کوئی ایسا وزیراعظم ہے جس کے ساتھ مسائل نہ ہوں مسلم لیگ ن میں معمولی اختلافات ہیں جو ہر پارٹی میں ہوتے ہیں اتوار کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ بطور وزیراعظم نواز شریف بیٹوں کے معاملات میں شامل نہیں ہیں عوامی فیصلے میں سابق وزیراعظم نااہلی تاریخ کا بہت بڑا فیصلہ ہے کیس میں بہت کچھ سن رہے ہیں لیکن فیصلہ کچھ اور ہوا۔

عدالتی کارروائی ایسی نہیں چلتی ‘ غلطی بتانی پڑتی ہے نااہلی کے فیصلے پر کھل کر ڈیبیٹ ہونی چاہیے فیصلے کو سازش کہنے میں کوئی حقیقت موجود نہیں دستاویزات پیش کی جائیں تو بتانا چاہیے کہ کیا غلطی ہے دنیا میں فنانشل چیزوں کے پوچھنے کا کیا طریقہ کار ہی چیف جسٹس کے بیتے کی باری آئی تو کیا طریقہ کار اختیار کیا گیا انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کی طرز سیاست کی اب ملک میں گنجائش موجود نہیں ہے کراچی میں بدامنی کا سب سے زیادہ ذمہ دار پرویز مشرف ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار کی اپنی رائے ہے ان کی رائے کا پارٹی میں احترام ہے۔ چوہدری نثار تجربہ کار سیاستدان ہیں کیا ایسا کوئی وزیراعظم ہے جس کے مسائل نہ ہوں۔ انہوں نے پانامہ کیس جیسے فیصلوں سے پارٹیاں ٹوٹ جاتی ہیں ایسے فیصلوں کے بعد پتہ چلتا ہے کہ پارٹی نئے نام سے بن رہی ہے ن لیگ میں معمولی اختلافات ہیں جو ختم ہوجائیں گے۔