برلن میں نیو نازیوں کا مارچ، 39 افراد گرفتار

اتوار 20 اگست 2017 20:40

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء)جرمن دارالحکومت برلن کی پولیس نے بتایا ہے کہ انتہائی دائیں بازو نظریات کے حامل افراد کے مارچ میں شریک انتالیس افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ مارچ اعلی نازی رہنما روڈالف ہیس کی 30 ویں برسی کے موقع پر منعقد کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تقریبا پانچ سو نیو نازیوں نے برلن کے اس علاقے کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی، جہاں سن انیس سو ستاسی کو ہیس کا انتقال ہوا تھا۔ تاہم بائیں بازو کے گروپوں اور مقامی رہائشیوں نے ان کی پیشقدمی روک دی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے پیش نظر پولیس کے ایک ہزار اہلکار بھی تعینات کیے گئے تھے۔