شامی دارلحکومت دمشق میں ٹریڈ فیئر پر حملہ،5 افراد مارے گئے

اتوار 20 اگست 2017 20:40

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) شامی دارالحکومت دمشق میں منعقد ہونے والے ٹریڈ فیئرکے دوران ہوئے ایک راکٹ حملے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا ہے کہ راکٹ اس عمارت میں لگا، جہاں یہ میلہ منعقد ہو رہا تھا۔ شام میں خانہ جنگی کے باعث یہ ٹریڈ میلہ پانچ برس بعد پہلی مرتبہ منعقد کیا جا رہا تھا۔ سرکاری سطح پر اس حملے کی تصدیق کی گئی ہے لیکن ہلاکتوں کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :