سی ایس یو نے مہاجرین کی حد مقرر کرنے کا مطالبہ واپس لے لیا

اتوار 20 اگست 2017 20:40

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء)جرمن چانسلر انگیلا میرکل کی پارٹی سی ڈیو یو کی ہم خیال سیاسی پارٹی سی ایس یو نے جرمنی میں مہاجرین کی سالانہ آمد کی بالائی حد معین کرنے کا مطالبہ واپس لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

یوں چوبیس ستمبر کے پارلیمانی انتخابات میں بھی یہ دونوں پارٹیاں متحد ہی رہیں گی۔ قبل ازیں باویریا میں میرکل کی اس اتحادی پارٹی کرسچن سوشل یونین کے رہنما اور وزیر اعلی ہورسٹ زیہوفر نے کہا تھا کہ اگر ان کا مطالبہ پورا نہ کیا گیا تو سیاسی اتحاد ٹوٹ بھی سکتا ہے۔ زیہوفر نے اتوار کے دن کہا کہ اب حالات بدل چکے ہیں، اس لیے وہ اپنے اس مطالبے کو واپس لے رہے ہیں۔