بارسلونا ، دہشت گردی میں ہلاک افراد کی یاد میں تقریب کا اہتمام

تقریب میں ہسپانوی بادشاہ فلیپے اور وزیر اعظم ماریانو راخوئے کے علاوہ کئی اعلیٰ سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی

اتوار 20 اگست 2017 20:40

بارسلونا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) ہسپانوی شہر بارسلونا کے تاریخی چرچ سگرادا فیملیا میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ایک خصوصی یادگاری تقریب میں شرکت کی، جس میں اسپین میں ہوئے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی یاد تازہ کی گئی اور متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس تقریب میں ہسپانوی بادشاہ فلیپے اور وزیر اعظم ماریانو راخوئے کے علاوہ کئی اعلی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ ادھر ہسپانوی پولیس بائیس سالہ مشتبہ حملہ آور یونس ابو یعقوب کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے، جس کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ بارسلونا حملے میں ملوث تھا۔ تازہ اطلاعات کے مطابق اب پولیس نے ایک امام مسجد کی تلاش بھی شروع کر دی ہے، جس نے مبینہ طور پر نوجوان حملہ آوروں کو انتہا پسندی کی طرف مائل کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :