ٹیسٹ میں زیادہ وکٹیں، اسٹورٹ براڈ ایان بوتھم سے آگے نکل گئے

اسٹورٹ براڈ کی اس پرفارمنس کے بعد اب وہ مجموعی طور پر 384 وکٹیں لیکر انگلینڈ کے دوسرے کامیاب ترین بولر بن گئے

اتوار 20 اگست 2017 20:40

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) انگلش فاسٹ بولراسٹورٹ براڈ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں 5 وکٹیں لیکر سابق پیسر ایان بوتھم کو پیچھے چھوڑدیا۔

(جاری ہے)

اسٹورٹ براڈ کی اس پرفارمنس کے بعد اب وہ مجموعی طور پر 384 وکٹیں لیکر انگلینڈ کے دوسرے کامیاب ترین بولر بن گئے، اسی میچ میں شریک جیمز اینڈرسن نے بھی 5 شکار کرتے ہوئے اپنی مجموعی وکٹوں کی تعداد 492 تک پہنچادی، وہ ویسٹ انڈیز سے سیریز کے دیگر دو میچز میں 500 کا سنگ میل عبور کرسکتے ہیں۔

بوتھم اب 383 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں، ٹیسٹ کرکٹ میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ سابق سری لنکن اسپنر مرلی دھرن کے قبضے میں ہے، جو انہوں نے 800 وکٹیں لیکر قائم کررکھا ہے، پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں سابق کپتان وسیم اکرم نے 414 حاصل کررکھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :