سکردو کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہوگئیں سیاحوں کو شدید دشواری کا سامنا

اتوار 20 اگست 2017 20:20

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء)سکردو کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ،سیاحوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے ،تفصیلات کے مطابق سکردو کے تمام مرکزی اور اہم سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور کھنڈرات میں تبدیل ہو گیا ہے لیکن حکومت کی طرف سے ری کارپٹنگ کرنے کا کوئی آثار نظر نہیں آرہا ہے اس حوالے سے عوام میں شدید مایوسی اور بے چینی پائی جارہی ہے اور لوگوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے عمل سے ہمارے علاقے کی خوبصورتی کم ہو رہی ہے ۔