سرفہ رنگاہ صحرائی جیپ ریلی اختتام پذیر ،فرنٹیر کلب کے بابر خان 2017کے قومی چمپئن نادر مگسی کو پیچھے چھوڑ دیا

جیپ رائیڈراور 20موٹر سائیکل سوار وں نے ریلی میں شرکت کی

اتوار 20 اگست 2017 20:20

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء)سرفہ رنگاہ صحرائی جیپ ریلی رنگا رنگ فیسٹول اختتام پذیر ،فرنٹیر کلب کے بابر خان 2017کے چمپئن ،قومی چمپئن نادر مگسی کو پیچھے چھوڑ دیا، سطح سمندر سے تقریباً8ہزار فٹ کی بلندی پر واقع سرفہ رنگاہ کولڈ ڈیزرٹ جیپ ریلی کا اہتمام پاک وہیل نے کیا، اس ریلی میں قومی چمپئن نادر مگسی سمیت 80جیپ رائیڈرون نے شرکت کی جبکہ 20موٹر سائیکل سوار ریلی میں شریک تھے کوالفائیڈ رائونڈ میں 73جیپ سوار کامیاب قرار پائے اور اتوار کے روز ہونے والے فائنل مقابلے میں فرنٹیر کلب کے بابر خان 18منٹ25سکینڈ کیساتھ سرفہ رنگاہ 2017جیپ ریلی کے فاتح قرار پائے جبکہ قومی چمپئن نادر مگسی ریس میں نمایاں نہیں ہو سکے۔

(جاری ہے)

حکومت گلگت بلتستان اور پاک وہیل کے اشتراک سے ہونے والی اس صحرائی جیپ ریلی کو دیکھنے ہزاروں کی تعداد میں شائقین موجود تھے۔