سرفہ رنگاہ جیپ ریلی سے سیاحت،سرمایہ کاری اور ہوٹلنگ کی صنعت کو فروغ ملے گا،چیف سیکرٹری جی بی ڈاکٹر کاظم نیاز

اتوار 20 اگست 2017 20:20

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) چیف سیکرٹری جی بی ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا ہے کہ سرفہ رنگاہ جیپ ریلی سے سیاحت،سرمایہ کاری ،کاروبار اور ہوٹلنگ کی صنعت کو فروغ ملے گا،بلتستان کے لوگ امن پسند زندہ دل ہیں،ایونٹ سے علاقے میں معاشی انقلاب آئے گا۔

(جاری ہے)

بروز اتوار سرفہ رنگاہ میں جیپ ریلی کے فائنل کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں سال آزمائشی طور پر اس ایونٹ کا انعقاد کیا گیا ہے اگلے سال اس ایونٹ کو بین الاقوامی سطح پر منایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بلتستان میں امن ،پیار بھائی چارگی ،مہمان نوازی کی مخصوصی روایات،ادب ثقافت اور ایک شاندار ماضی اور تاریخ موجود ہے اور یہ چہرہ دنیا میں متعارف کروانا ہے ۔سیکریٹری سیاحت وقار علی نے کہا کہ اس ایونٹ کیلئے صوبائی خزانے سے ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا گیا بلکہ سپانسر شپ حاصل کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :