ْاسلام آباد، میں کو آپریٹو کی تا ریخ کا پہلا بڑا ہسپتال سی بی آر ٹا ئون میں بن گیا ،

زچہ و بچہ سمیت کمیونٹی کیلئے جدید ترین طبی سہولیا ت دی جا ئینگی

اتوار 20 اگست 2017 20:20

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء)اسلام آباد میں کو آپریٹو کی تا ریخ کا پہلا اور نجی و سرکا ری شعبے کا چوتھا بڑا ہسپتال سی بی آر ٹا ئون میں بن گیا جس میں زچہ و بچہ سمیت کمیونٹی کیلئے جدید ترین طبی سہولیا ت دی جا ئینگی ،اسلام آباد کا یہ الرازی سی بی آر کو آپریٹو ہسپتال الخدمت فا ئونڈیشن اور اسلام آباد کو آپریٹو ڈیپا رٹمنٹ و نجی شعبے کے تعاون کا منہ بولتا ثبوت ہے ، بروز اتوار ان خیا لا ت کا اظہار اسلام آباد کو آپریٹو الائنس اور سی بی آر ٹا ئون کے صدر و ممبر الرازی بورڈالطا ف احمد بٹ نے ہسپتال کے افتتاح کے موقع پرسجا ئی گئی محفل ایک شام راز ی کے نام کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ، اس موقع پر نائب امیر جما عت اسلامی میاں محمد اسلم ،ممتاز سکالر اوریا مقبول جان ،الخدمت پنجاب کے صدر پروفیسرشیخ اطہر ، محمد سلیم خان سیکرٹری سی بی آر،سرکل رجسٹرارمحمد مظہر ، اخلا ق مسعود سندھو فنانس سیکرٹری ،خالد قریشی ممتاز قلمکار و چیف کو آرڈینیٹر سی بی آر،چودھری خلیل ممبر ایگزیکٹو سی بی آر، اشتیا ق احمد بٹ ایمیز انٹر پرائزز،ابرا ر منہا س، منہا س کا رپوریشن، ممتاز صحا فی عقیل احمد ترین ، مشتا ق عسکری ، ڈاکٹر ولید رسول ،محمد احمدآغوش،ہارون ارشد شیخ سابق سیکرٹری آغوش، حاجی فاروق،ملک حسرت ، ملک عبد العزیز،غلام شبیر ، نصراللہ رندھاوا،صدر الخدمت اسلام آباد، حامد اطہرسیکرٹری الخدمت اسلام آباد،ڈاکٹرحفیظ ڈی جی ہیلتھ سروسز الخدمت ،میجر (ر)قیوم ،عبدالرشید گیلانی سیکرٹری پی ڈبلیو ڈی سمیت سینکڑوں خو اتین و حضرات مو جو د تھیں ،قبل ازیں ہسپتال کو چلانے کیلئے فنڈ ریزنگ کی گئی جسمیں خواتین ، بچوں اور صاحب ثروت لوگوں نے دل کھول کر عطیات دئیے ، سوسائٹی کے بچوں نے اپنی پاکٹ منی اور سیف باکس اٹھا کر الرازی ہسپتال کو عطیہ کر دئیے ، بعض خوا تین نے اپنے ہاتھوں سے طلائی چوڑیاں تک دے دیں ۔

(جاری ہے)

بعدازاں الطا ف احمد بٹ نے اس موقع پر کہا الرازی سی بی آر کو آپریٹو ہسپتال طرز کے ہسپتالوں کی اسلام آبادبھر میں اشد ضرورت ہے ، چیف کمشنر اسلام آبا دذوالفقار حیدر اور رجسٹرار کو آپریٹو محمد علی نے اس ہسپتال کی تعمیر پر دلی مسرت کا اظہا رکرتے ہو ئے یہ پیغام دیا ہے کہ" ایسے ہسپتال اسلام آبا د کی تمام چالیس کے قریب چھوٹی بڑی ہا ئوسنگ سوسائٹیز میں بنا ئے جا ئینگے ،اس حوالے سے سی بی آر ٹا ئون با زی لے گیا جس پر اسکی مینجمنٹ اور اسکے ممبران مبا رک باد اور تحسین کے مستحق ہیں" ، الطا ف بٹ نے مزید کہا کہ الرازی سی بی آر کو آپریٹو ہسپتال میں غربا ء کو مفت علا ج کی سہو لیات دی جا ئینگی، اس ہسپتال سے کم و بیش سات سوسائٹیز کے ہزاروں افراد کو فا ئدہ ہوگا، نبی اکرم ؐنے فرمایا کہ میری امت سے بہترین شخص وہ ہے جو دوسروں کے کام آئے ، اللہ نے چاہا تو بطور صدر اسلام آبا د کو آپریٹو الائنس کے شہر میں اسی امداد با ہمی کے جذبے کے تحت ہسپتالوں کی چین بنا ئینگے تا کہ ان لوگوں کی زندگیوں کو بچا یا جا سکے جو ڈاکٹروں کی فیس اور دوائی نہ ہو نے کے با عث جان کی با ز ی ہا ر جا تے ہیں