مسلم لیگ(ن)پرمائنس ون فارمولا کا اطلاق کر کے ووٹ کے تقدس کو پامال کیاگیا،ملک سجاد

اخباری بیانات پر زندہ رہنے والی پاٹیوں کا2018 کے الیکشن میں صفایاہوجائے گا،نومنتخب چیئرمین

اتوار 20 اگست 2017 20:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما ویوسی 34 اسلام آبادسے نومنتخب چیئرمین ملک سجا د نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) پرمائنس ون فارمولا کااطلاق کرکے عوام کے ووٹ کے تقدس کو بری طرح پامال کیاگیا ،میاںنوازشریف کی طرف سے نئے سوشل کنٹریکٹ کی تجاویز کا ہر جمہوری سیاسی جماعت خیر مقدم کرتی ہے،اس سوشل کنٹریکٹ میں تمام سیاسی قوتوں اور اداروں کومل کر فیصلہ کرنا ہوگا کہ ملک پر حق حکمرانی سویلین کو حاصل ہے یا کسی اور کونوازشریف کے ہر دور میں ملک ترقی کی طرف گامزن ہوتا ہے مگر بعض نادیدہ قوتیں اور عالمی سازشیں ابھر آتی ہے اور سویلین کو اقتدار سے الگ کردیاجاتاہے۔

بروز اتوار اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نام نہاد لیڈروں کاکوئی سیاسی مستقبل نہیں،موجودہ گالم گلوچ کے ماحول نے باشعور عوام کو مایوس کردیا اخباری بیان پر زندہ رہنے والی پارٹیوں کا 2018ء کے الیکشن میں منقی انجام ہے، وہی کامیاب ہوگا جو کام کرے گانام نہاد لیڈروں کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، نظریات پر اگر سزائیں بھگتنی ہیں تو کوئی پچھتاوا نہیں،احتساب سب کا ہوناچاہیے،پاکستان مسلم لیگ(ن)کواقتدار کا لالچ نہیں،خوشی ہوگی کہ ملک کی درست سمت متعین ہوجائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ قائد میاں نوازشریف 18کروڑ عوام کے محبوب لیڈر ہیں عوام کے دلوں پر حکومت کرنے والے کو نااہل کیسے کیاسکتاہے،پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومتیںبہت بار مختلف طریقوں سے گرائی ہیں مگر عوام نے حکومتیں گرانے کے ان طریقوں کو مسترد کردیا،ہم ملک و قوم کی خاطر لڑتے رہیں گے پرامن رہیں گے،تین نسلوں کا احتساب ہوا مگر کچھ برآمد نہیں ہوا۔مسلم لیگی رہنما ملک سجاد نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت جب بھی برسراقتدار آئی تو سازشی عناصر نے سازشوں کے جال بونناشروع کردئیے کیونکہ میاں نوازشریف نے ہمیشہ جراتمندانہ ،مدبرانہ سیاست کو ترجیح دیکر ملکی مفادات اور عوامی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جو ملک دشمن قوتوں کیلئے ناگوار ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :