جو لوگ سمجھتے تھے نوازشریف کی سیاست ختم ہوگئی وہ اب پریشان ہوگئے ہیں،بیگم سیما جیلانی

مخالفین پروپیگنڈوں سے عوام کے دلوں سے نوازشریف کی محبت نہیں نکال سکتے،رکن قومی اسمبلی

اتوار 20 اگست 2017 20:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سنیئر رہنماو رکن قومی اسمبلی بیگم سیماجیلانی نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے،ملک میں موجود تمام میگا پراجیکٹس ن لیگ کا ہی تحفہ ہیں،مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے سسٹم میں11ہزار میگا واٹ بجلی کا اضافہ کیا جو کہ کسی بھی سابقہ حکومتوں کی جانب سے نہیں کیاگیا، ہم نے حقیقی معنوں میں ملک سے اندھیروں کو ختم کرنے کی کامیاب کوشش کی، حکومت عوام کو حقیقی معنوں میں ان کے بنیادی مسائل ان کی دہلیز پر حل کرکے اپنے فرائض کو اداکررہی ہے،ہم نے الیکشن میں عوام سے جو وعدے کئے ایک ایک وعدہ پورا کریں گے،مخالفین گبھرائیں مت میاںنوازشریف عوامی طادقت سے پھر آئیں گے،عوام جان چکے ہیں کہ میاں نوازشریف کا کوئی قصور نہیں انہیں ناکردہ گناہ کی سزادی گئی ہے،2018ء کے الیکشن میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی۔

(جاری ہے)

بروز اتوار انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ قائد میاں نوازشریف کے کامیاب مارچ کے بعد عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں، پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد کے استقبال کے موقع پر عوام کا سمندر دیکھ کر مخالفین کو اندازہ ہوجاناچاہیے کہ میاں نوازشریف آج بھی ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں،کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے کہ وہ نوازشریف کا راستہ روک لے گا،جولوگ سمجھتے تھے کہ میاں نوازشریف کی سیاست ختم ہوگئی وہ پریشان ہوگئے ہیں ، مخالفین سیاسی پروپیگنڈوں کے ذریعے عوام کے دلوں سے قائد میاں نوازشریف کی محبت نہیں نکال سکتے۔

انہوں نے کہاکہ ، رات کی تاریکی میں اقتدارکے خواب دیکھنے والے عوامی عدالت میں ذلیل و خوار ہونگے، پاکستان میں تعمیر وترقی اور معاشی خوشحالی کا پہیہ تیزی سے چل رہا تھا،سی پیک منصوبے سے پاکستان کا ایشیاء کا ٹائیگر بن کر سامنے آ جاتا،پاکستان کی معاشی ترقی کو روکنے کیلئے میاں نوازشریف کو اقتدار سے الگ کیاگیا۔مسلم لیگی رہنما بیگم سیماجیلانی نے کہاکہ پاکستان کی ترقی کے دشمن جان لیں میاں نوازشریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں اور آئندہ الیکشن2017ء میں پاکستان مسلم لیگ(ن)قائد میاں نوازشریف کی قیادت میں واضح برتری سے کامیابی حاصل کرے گی،پاکستان کے عوام قائد میاں نوازشریف کی پشت پر کھڑی ہے اور مسلم لیگ(ن)کے کارکنان پارٹی کے خلاف ہونے والی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔