اسلام آباد، پولیس کی جر ائم پیشہ عنا صر کیخلاف مختلف کا رروائیاں 15بھکا ریو ں سمیت 20ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا

اتوار 20 اگست 2017 20:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران 15بھکا ریو ں سمیت 20ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چھیناگیا مو بائل فون ، چرس ، ہیر وئن اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے مقدما ت درج کر لیے گئے ہیں ، تما م ایس ایچ اوز جر ائم پیشہ عنا صرکے خلاف کا رروائیاں کو مزید مو ثر بناتے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ، ایس ایس پی آ پریشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی۔

تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ با د ساجد کیا نی نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو ہد ا یا ت جاری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف سخت کا رروائی کے احکا ما ت جا ر ی کیے جا ئیں ان احکا ما ت کی روشنی میں پولیس نے مختلف کا رروائیوں کے دوران 15بھکا ریو ں سمیت 20ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جن میںتھا نہ سہا لہ پولیس کے ذوالفقار اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم و قا ص کو گرفتار کرکے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا،سی آئی اے پولیس کے محمد اعظم سب انسپکٹر نے دوران گشت مخبر کی اطلا ع پر عبا س مسیح سے 510گر ام چرس ، 115گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی،تھا نہ بنی گا لہ پولیس کے محمد حنیف اے ایس آئی نے ون ویلنگ کر نے پر دو ملزمان محمد وسیم اور عاصم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا،تھا نہ لو ہی بھیر پولیس کے شبیر احمد اے ایس آئی نے گرفتار ملزم طا ر ق محمود کے انکشاف و نشا ند ہی پر مو با ئل فون بر آمد کرلیا، ، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران 15پیشہ ور بھکاریو ں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی اسلام آ باد نے پولیس افسرا ن و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی پر انہیں تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صراور منشیا ت فروشی کے دھند ے میں ملو ث افراد کے خلاف کر یک ڈائو ن کیا جا ئے اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا ئیں جومعاشرے کا امن وسکون بر با د کر نے پر تلے ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں ،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے ۔ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :