اسپین پر حملے، چوتھے ملزم کی تلاش تاحال جاری

اتوار 20 اگست 2017 20:00

بارسلونا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء)ہسپانوی پولیس بارسلونا شہر پر کیے گئے دہشت گردانہ حملے میں ملوث ملزم کی تلاش تاحال جاری رکھے ہوئے۔ یہ مبینہ ملزم اس وین کا ڈرائیور تھا، جو لوگوں پر چڑھ دوڑی تھی۔ اس حملے میں کم از کم تیرہ افراد ہلاک اور ایک سو سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

اس مبینہ ملزم کا نام یونس ابو یعقوب بتایا گیا ہے۔ اس بائیس سالہ مراکشی شہری کی تلاش اسپین کے شمال مشرق میں خاص طور پر کی جا رہی ہے۔ تفتیشی عمل میں اس لاپتہ امام پر توجہ مرکوز ہے جس کے بارے میں پولیس کا خیال ہے کہ وہ ایک گھر میں بدھ کے روز ہونے والے دھماکے میں ہلاک ہو گیا تھا۔ پولیس کا خیال ہے کہ امام عبدالباقی الستی نے ہی حملہ آوروں کو حملے کی ترغیب دی تھی۔