افغانستان کے بارے میں نئی امریکی حکمت عملی پر مطمئن ہوں،امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس

اتوار 20 اگست 2017 20:00

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) امریکا کے وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ وہ افغانستان کے بارے میں ٹرمپ انتظامیہ کی نئی تشکیل دی جانے والی ترجیحات پر مطمئن ہیں۔ تاہم انہوں نے نئی امریکی افغان پالیسی کی تفصیلات بیان کرنے سے گریز کیا۔

(جاری ہے)

میٹس کے مطابق اس نئی پالیسی کی تفصیلات کا اعلان صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ افغان پالیسی کو مرتب کرنے کے لیے امریکی صدر کے تعطیلاتی مقام کیمپ ڈیوڈ میں کئی اجلاسوں میں اراکین نے بہت محنت اور طویل بحث و تمحیص کا عمل جاری رکھا تھا۔ امریکی صدر نے ایک ماہ قبل وزیر دفاع کو نئی افغان پالیسی تشکیل دینے کا فریضہ سونپا تھا۔

متعلقہ عنوان :