ڈاکٹر محمد امجد نے اپنے قائد سید پرویز مشرف کے نقش قدم پر چلتے ہوے انڈین ٹی وی پر لائیو نشریات میں اینکر کو دھو ڈالا

ڈاکٹر محمد امجد نے بلوچستان میں بھارتی مداخلت پر اینکر کو آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں انڈین گورنمنٹ کے جانب سرجیکل سٹرائیک کو مذاق قرار دے دیا

اتوار 20 اگست 2017 19:50

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2017ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے اپنے قائد سید پرویز مشرف کے نقش قدم پر چلتے ہوے انڈین ٹی وی پر لائیو نشریات میں اینکر کو دھو ڈالا اور ڈاکٹر محمد امجد نے بلوچستان میں بھارتی مداخلت پر اینکر کو آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں انڈین گورنمنٹ کے جانب سرجیکل سٹرائیک کو مذاق قرار دے دیااور ڈاکٹر امجد نے بھارتی اینکر کو دن میں تارے دکھاہیں آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما محمد علی اچکزئی نیاس جرات مندانہ رویے پر سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد کو خراج تحسین پیش کیا۔