جے یوآئی ف کی صوبائی کابینہ کااجلاس سخاکوٹ میں طلب

اتوار 20 اگست 2017 19:42

ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2017ء)جمعیت علماء اسلام(ف) خیبر پختونخواکے صوبائی امیر و سابق سینیٹر مولانا گل نصیب خان نے خیبر پختونخواہ کے صوبائی کابینہ کا اجلاس آج بروز پیر دوپہر 2بجے طلب کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جے یو آئی ملاکنڈ کے ڈپٹی جائنٹ سیکرٹری مولانا سلمان تاثیر خان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صوبائی امیر نے اسی روز صبح 11بجے ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع کے اُمراء اور جنرل سیکرٹریوں کا اجلاس بھی بُلایا ہے ۔ صوبائی عاملہ کے اجلاس میں اضلاع کے متوقع اُمیدواروں کے ناموں کا جائزہ لیا جائیگا جسے بعد میں مرکز ارسال کیا جائیگا ۔ صوبائی عاملہ اور اضلاع کے عہدیداروںکے اجلاس میں عام انتخابات میں صوبے میں اتحاد پر بھی بحث کی جائیگی ۔