ڈینگی وائرس ، پنجاب کے ڈاکٹروں کی ٹیم کا خیبر ایجنسی کا دورہ

اتوار 20 اگست 2017 19:42

جمرود۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2017ء) خیبر ایجنسی میں ڈینگے وائرس کی روک تھا م اورمقامی صحت کے سٹاف کو ٹیکنیکل سپورٹ کی فراہمی کیلئے پنجاب سے آئے ہوئے ڈاکٹروں کی ٹیم نے سول ہسپتال جمرود کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر جواد ، ایجنسی سرجن ڈاکٹر نیاز محمد اور اے پی اے جمرود ریاض خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈاکٹر فرخ کی سربراہی میںپانچ رکنی ڈاکٹروں کی مہمان ٹیم نے وبائی امراض خصوصا،ْ ڈینگی وائرس کے بھیلائو ،تشخیص اور علاج سے متعلق اگاہی تقریب میں بھی شرکت کی جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور سوال جواب سے ڈینگی وائرس کے متعلق معلومات حاصل کیں۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز فاٹا ڈاکٹر جواد نے کہا کہ مہمان ڈاکٹروں کی ٹیم کا مقصد قبائلی علاقوں میں وبائی امراض خصوصا،ْ ڈینگی سے روکتھام کیلئے عوام میں اگاہی پھیلانا،ڈینگی وائرس سے پھیلائو کی صورتحال کا جائزہ لینا اور اپنے تجربات سے مقامی ہیلتھ سٹاف کو مستفید کرانا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت پشاور میں ڈینگی بیماری کی صورتحال کافی تشویشناک ہے اس لئے ہمیں بھی احتیاطی تدابیر احتیار کرنی چاہئے کیونکہ وبائی امراض کے کوئی حدود نہیں ہوتیں۔انہوں نے کہا کہ سول ہسپتال میں جلد ہی ایک تشخیصی مرکز قائم کی جائے گی جس سے ڈینگی وائرس کی تشخیص کے ساتھ ساتھ دوسرے بیماریوں کی تشخیص میں بھی مدد ملے گی۔ایجنسی سرجن ڈاکٹر نیاز نے کہا کہ خیبر ایجنسی میں کانگو وائرس کے تدارک کیلئے کام کررہے ہیں اور کانگو وائرس سے ایک نوجوان کی ہلاکت کے بعد متاثرہ علاقے میں خون کے نمونے لئے جا چکے ہیں جسے ٹسٹ کیکئے لیبارٹری بھیجوا دئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :