کسٹم حکام نے غیر ملکی کرنسی کی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ،دوافراد گرفتار

اتوار 20 اگست 2017 19:42

لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2017ء)خیبر ایجنسی طورخم بارڈر پر کسٹم حکام نے غیر ملکی کرنسی کی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی دوافراد گرفتار کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان سے افغانستان جانے والے ٹرک نمبرکے بی آئی76777سے تلاشی کے دوران 10لاکھ سعودی ریال برآمد کر کے گاڑی میں سوار دو افراد گرفتار کرلئے گئے جبکہ دوسری کارروائی میں کسٹم اہلکاروں نے ایک افغان باشندے سے 7لاکھ جعلی افغانی کرنسی برامد کر لی ہے طورخم کسٹم کے سینئر سپرٹنڈنٹ نعیم خان نے رابطے پر بتایا کہ کسٹم کلکٹر خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایات پر کامیاب کاروائیاں کی گئی ہیں، طورخم بارڈر پر منشیات اور کرنسی سمگلروں کے خلاف گھیرا تنگ کر لیا ہے اور طورخم بارڈر پر چیکنگ کا سلسلہ مزید سخت کر دیا گیا اور کسٹم اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے ۔