نئی دہلی ،ْدو بم دھماکوں کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ،ْتین زخمی

اتوار 20 اگست 2017 19:41

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر دارجلنگ میں دو بم دھماکوں کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دارجیلنگ کے علاقے کلمپونگ میں نامعلوم موٹرسائیکل افراد نے تھانے پر دستی بم حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور3 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

دوسرا زوردار دھماکا دارجیلنگ کے علاقے چوک بازار میں ہوا جس میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا تاہم آس پاس کھڑی گاڑیوں اور دکانوں کو شدید نقصان پہنچا اور علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکا آئی ای ڈی سے کیا گیا۔ پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں جب کہ علیحدگی پسند تحریک گورکھا جانا مکتی مورچہ (جی جے ایم) کے رہنما بمل گورنگ کے خلاف تھانے پر حملے اور قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ادھر کلمپونگ میں ہی علیحدگی پسندوں نے مقامی انتظامیہ کا سرکاری دفتر بھی نذر آتش کردیا۔

متعلقہ عنوان :