گوجرانوالہ ،ْ تیز رفتار آئل ٹینکر نے بکروں کے ریور کو رونڈ ڈالا ،ْ دس بکرے ہلاک ،ْ آٹھ زخمی

اتوار 20 اگست 2017 19:41

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) تیز رفتار آئل ٹینکر نے بکروں کے ریوڑ کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں دس بکرے ہلاک جبکہ آٹھ شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق جھنگ کا رہائشی بیوپاری خضر حیات اپنے بکرے فروحت کرنے قلعہ دیدار سنگھ لایا تھاجہاں سڑک پار کرنے کے دوران ایک تیز رفتار آئل ٹینکر بکروں کے ریوڑ پر چڑھ گیا ،ْ حادثے میں 5 لاکھ روپے مالیت کے 10بکرے موقع پر ہی ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے ۔اطلاع ملنے پر قلعہ دیدار سنگھ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور آئل ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کرکے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

متعلقہ عنوان :