محکمہ صحت پنجاب کا خیبر پختونخواہ میں ڈینگی کی وباء کو روکنے کے لئے 8 ایمبولینسز ، سی جی سی مشین، خیبر پختو نخواہ میں بھیجنے کا فیصلہ

اتوار 20 اگست 2017 19:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2017ء) وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی ہدایت پر محکمہ صحت پنجاب نے خیبر پختونخواہ میں ڈینگی کی وباء کو روکنے کے لئے 8 ایمبولینسز ، سی جی سی مشین، خیبر پختو نخواہ میں بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس کے علاوہ ڈینگی ٹیسٹ کے لئے این ایس کٹ اور 2 میڈیکل ہیلتھ یونٹ بھی بھیجے جائیں گے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر پرائمری سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر، سنئر پروفیسرز اور ڈاکٹرز کی ٹیم خیبر پختو نخواہ کے لئے روانہ ہوں گی اور ڈینگی کے خاتمہ کو یقینی بنائیں گے۔

جس طرح پنجاب میں ڈینگی پر جلد قابو پا لیا گیا ہے اس طرح خیبر پختو نخواہ میں بھی ڈینگی پر قابو پانے کے لئے سنئر ڈاکٹرز اور سنئر پروفیسرز کی ٹیم کو بھیجا جائے گا۔ جو کے پی کے پروفیسرز کی ٹیم کو بھجا جائے گا۔ جو کے پی کے میں میڈیکل آپر یشنز کریں گے اور ڈینگی پر قابو پائیں گے۔

متعلقہ عنوان :