لیسکومحمود بوٹی ڈویژن کے علاقوں میں سرعام بجلی چوری ہونے لگی

لیسکو محمود بوٹی سب ڈویژن کے گائوں ڈیرہ نواب صاحب اور سپا نوالہ گائوں میں سرعام لاکھوں روپے کی ماہانہ بجلی چوری ہونے لگی بااثر شخصیات کی پشت پناہی سے لیسکو حکام آپریشن کرنے سے گریزاں،ذرائع

اتوار 20 اگست 2017 19:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2017ء) لیسکومحمود بوٹی ڈویژن کے علاقوں میں سرعام بجلی چوری ہونے لگی۔ ذرائع کے مطابق بااثر شخصیات کی پشت پناہی سے لیسکو حکام آپریشن کرنے سے گریزاں ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق لیسکو محمود بوٹی سب ڈویژن کے گائوں ڈیرہ نواب صاحب اور سپا نوالہ گائوں میں سرعام لاکھوں روپے کی ماہانہ بجلی چوری ہونے لگی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دونوں گائون میں 2 ٹرانسفارمر نصب کیے گئے اور ایک بھی میٹر نصب نہیں ہے۔ راوی کے کنارے آباد مکین بھی کنڈے ڈال کر بجلی چوری کرنے لگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بااثر شخصیات کی پشت پناہی کی وجہ سے لیسکو کارروائی کرنے سے قاصر ہے۔جس کی وجہ سے تمام افراد نے بجلی چوری کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ لیسکو ذرائع کے مطابق مزاحمت کی وجہ بجلی چوری کے خلاف لیسکو کی کارروائی نہیں ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :