ایف بی آر آج تک ایک مکمل انکم ٹیکس گوشوارہ بھی بنانے میں ناکام رہا ہے،حبیب الرحمان زبیری

ستر سال سے آج تک انکم ٹیکس ایکٹ نہیں بن سکا، ایک آرڈیننس کے ذریعے انکم ٹیکس قانون چلایا جارہا ہے، لاہور ٹیکس بار کے رہنمائوں کا اظہار خیال

اتوار 20 اگست 2017 19:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2017ء) ستر سال سے آج تک انکم ٹیکس ایکٹ نہیں بن سکا، ایک آرڈیننس کے ذریعے انکم ٹیکس قانون چلایا جارہا ہے، ایف بی آر آج تک ایک مکمل انکم ٹیکس گوشوارہ بھی بنانے میں ناکام رہا ہے، 19دِن تاخیر سے جاری کیا گیا ٹیکس گوشوارہ فارم مبہم ہے، وفاقی حکومت انتہائی شفاف ، آسان اور سادہ فارم جاری کرے،سابق صدر لاہور ٹیکس بار حبیب الرحمان زبیری ، سابق چیئرمین پبلیکیشن کمیٹی ہائیکورٹ بار و سابق فنانس سیکرٹری و ایگزیکٹو ممبر لاہور ٹیکس بار عاشق علی رانا ، جنرل سیکرٹری پنجاب (IPO)رانا عبدالطیف،ماہرِ قانون ٹیکس شفیق احمد چاولہ ، عبدالرحمن انصاری ، چارٹر اکائونٹینٹ حسن علی قادری ، ذوہیب الرحمن زبیری، عزیز الرحمن زبیری نے کہا کہ تین سو سے زائد سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہیں لیکن اِن کی مکمل ٹیکس ریٹرنز جمع نہیں کروائی جاتی، ایف بی آر تمام سیاسی جماعتوں کے الیکشن ، جلسے، دھرنے، تقاریر اور دیگر اخراجات کا مکمل حساب رکھنے کیلئے ایک میکنزم بنائیں اور تمام وفاقی، صوبائی اور ضلعی ادارے و سیاسی جماعتیں اپنے ٹیکس گوشواروں میں مکمل تفصیلات جمع کروانے کا پابند بنایا جائی

متعلقہ عنوان :